اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے ووٹنگ کےنتیجے میں کرائم پریونشن اینڈ کریمنل جسٹس کمیشن(crime prevention and criminal justice commission)، یونیسف کی ایگزیکٹو کمیٹی اور یونائٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ (Nations (Population Fund کی رکنیت دو ہزار سولہ سے تین سال تک کے لۓ حاصل کر لی ہے- ایشیا اور پیسیفک کے ممالک ان اداروں میں ایران کی رکنیت کی اس سے قبل منظوری دے چکے تھے- یونائٹڈ نیشنز آفس آن ڈرگز ایںڈ کرائم (United Nations Office on Drugs and Crime)میں ایشیا پیسیفک براعظموں کے نمائندوں کے انتخاب کے موقع پر نامزد ممالک کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث ان ممالک کے درمیان اتفاق رائے حاصل نہ ہو سکا جس کے نتیجے میں اکوسوک (ECOSOC) کی سطح پر ووٹنگ کا فیصلہ کیا گیا اور اسلامی جمہوریہ ایران نے زیادہ ووٹ حاصل کر کے چار سال کے لۓ اس اہم عالمی ادارے کی رکنیت حاصل کر لی-
.......
/169